ETV Bharat / state

دیوبند میں حکومت کے خلاف احتجاج

دہلی فساد کے الزام میں گرفتار عمر خالد اور دیگر بے قصور افراد کو لے کر دیوبند میں مرکزی حکومت ودہلی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دیوبند میں حکومت کے خلاف احتجاج
دیوبند میں حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 9:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں کاروان امن وانصاف کے زیر اہتمام دہلی فساد کے الزام میں گرفتار عمر خالد اور دیگر بے قصور افراد کو لے کر مرکزی حکومت ودہلی انتظامیہ کے خلاف آج دیوبند میں احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کے جانبدارانہ اور ظالمانہ اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی فساد کے اصل قصورواروں کو چھوڑ کر سی اے اے مظاہرین کو گرفتار کرنا دہلی پولیس کی ناکامی کی دلیل ہے-

اس دوران اسٹوڈینٹ لیڈر فیصل حمید نے کہا کہ دہلی فساد کے عسکریت پسند کو چھوڑ کر، سی اے اے این آرسی پروٹسٹرس کو گرفتار کرنا دہلی پولیس کی ناکامی کی دلیل ہے، اگر حکومت میں بیٹھے ہوئے مافیا یہ سمجھتے ہیں کہ غیر آئینی گرفتاریوں کے ذریعہ وہ ہمارے حوصلوں کو پست کردیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے، خالد سیفی، شرجیل امام یہ کسی شخص کے نام نہیں ہیں۔ یہ ظلم کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔ فاشسٹ طاقتوں کو منھ توڑ جواب دینے والا ہر شخص عمر خالد ہے، اور تم بھاتیوں کے اندر موجود طاقت کو ختم نہیں کرسکتے۔

وہیں کاروان امن و انصاف ورکنگ کمیٹی کے رکن محمود الرحمٰن قاسمی نے کہا کہ 'مودی حکومت امت شاہ کی وزارت داخلہ میں بدترین تانا شاہی کی مثال پیش کررہی ہے۔ خالد سیفی، عمر خالد، شرجیل امام کے علاوہ دلت اسکالر آنند تیلتمبڑے، گوتم نولکھا،اسی طرح اکھل گگوئی جیسے سَنگھ مخالف لیڈروں پر جو کارروائی کررہی ہے وہ انتہائی ظالمانہ عمل ہے۔

ویڈیو

ملک میں مخالف آواز کو جیل میں ڈالنے کا یہ عمل ہٹلر شاہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمر خالد، خالد سیفی سمیت جتنے بھی سماجی کارکنان کو سیاسی انتقام کے تحت گرفتار کیاگیا ہے انہیں فوراً رہا کیا جائے ورنہ اس ریاستی جبرو استبداد کے خلاف ملک گیر آندولن شروع ہوگا۔

دہلی فساد کے الزام میں خالد سیفی کے نام سے شروع ہونے والی ظالمانہ سیاسی کارروائیاں دن بدن دراز ہوتی جارہی ہیں، المناک بات یہ ہے کہ دہلی فساد مسلمانوں کے خلاف برپا ہوا بیشتر جانی و مالی تباہی مسلمانوں کی ہوئی لیکن ظالم حکومت نے اسی فساد کو مسلمانوں اور بھاجپا مخالف انصاف پسند آوازوں کے خلاف استعمال کرنے کی سازش تیار کی اور دہلی پولیس کی مدد سے اس پر عمل ہورہاہے۔

گزشتہ دنوں سے عمر خالد کی گرفتاری کے بعد ملک میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور جگہ جگہ ان کے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔ اسی بنا پر دیوبند کے سماجی لوگوں اور نوجوانوں نے فیصل حمید اور ٹیم کاروان امن و انصاف کے ساتھ مل کر یہ احتجاجی مظاہرہ تاریخی سرزمین دیوبند کے اردو دروازہ پر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.