ریلی کے دوران ای ٹی وی بھارت کے سوال پر کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنماء پرمود تیواری نے کہا کہ کشمیر اگر آج ملک کا حصہ ہے تو وہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پالیسیوں اور ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا تصور کانگریس نے دیا، اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔
انہوں نے مرکزی وزیر دفع راج ناتھ سنگھ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفع کو تاریخ کا صحیح علم نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چنڈی گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ کشمیر ملک کا اندرونی مسئلہ ہے لیکن کانگریس اسے بین الاقوامی بنا رہی ہے۔