ETV Bharat / state

'اسلامی تعلیمات انتہائی ضروری'

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے پرانے شہر میں واقع جنانا پارک کی بنیاد سنہ 1934 میں ہوئی تھی، تب سے ہی وہاں خواتین کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

شہناز سدرت
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 10:29 PM IST

بزم خواتین کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے موقع پر جلسہ سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا۔

بزم خواتین

اس موقع پر خواتین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول پاک پیش کیں۔

بزم خواتین ایسی تنظیم ہے جو خواتین کے حقوق اور سماج میں بیداری کے لیے کئی برسوں سے کام کر رہی ہے۔

بزم خواتین کی صدر شہناز سدرت نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ سنہ 1934 سے یہ روایت چلی آرہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس روایت کو جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت ہیں، ان کی اطاعت، اللہ کی اطاعت ہے، وہی ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، انہیں کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہم سب کا فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں میلاد شریف کا اہتمام اب کم ہی ہو تا ہے کیونکہ تمام لوگ اس کے خلاف ہیں لیکن یہ غلط ہے۔

شہناز سدرت نے مزید کہا کہ اسلام کی تاریخ کو جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس طرح کی تقاریب منعقد کریں تا کہ ہمارے سماج کی نوجوان نسل تاریخ سے واقف ہو اور اصل تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔

معلوم ہو کہ بزم خواتین مسلسل مسلم سماج کی خواتین کے لیے مختلف قسم کے تقریب منعقد کرتی رہتی ہے تا کہ سماج میں بیداری پیدا ہو اور خواتین اپنے حقوق کو جانے اور انہیں حاصل بھی کریں۔

اس طرح کے پروگرام گھروں میں، گاؤں دیہات اور شہروں میں ہونا چاہیے تا کہ ہمارے قوم کے نوجوان بیدار ہوں۔

Intro:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت ہیں، ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے۔ وہی ہمارے لئے رول ماڈل ہیں انہیں کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہم سب کا فریضہ ہے۔

Body:لکھنؤ کے پرانے شہر میں آباد جنانا پارک کی بنیاد 1934 میں ہوئی تھی۔ تبھی سے وہاں خواتین کے پروگرام ہوتے آرہے ہیں۔
بزم خواتین کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے موقع پر جلسہ سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں نعت رسول پیش کی۔

واضح رہے کہ بزم خواتین ایسی تنظیم ہے جو خواتین کے حقوق اور سماج میں بیداری کے لئے کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔

بجم خواتین کی صدر شہناز سدرت نے بات چیت کے دوران کہا کہ 1934 سے یہ روایت چلی آرہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس روایات کو مسلسل جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں میلاد شریف کا اہتمام اب کم ہی ہو رہا ہے کیونکہ تمام لوگ اس کے خلاف ہیں لیکن یہ غلط ہے۔

شہناز سدرت نے کہا کہ اسلام کی تاریخ کو جاننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس طرح کے تقریب منعقد کرے تاکہ ہمارے سماج کی نوجوان بچیاں تاریخ سے واقف ہوں اور اصل تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔

Conclusion:معلوم ہو کہ بجم خواتین مسلسل مسلم سماج کی خواتین کے لیے لیے مختلف قسم کے تقریب منعقد کرتی رہتی ہے تاکہ سماج میں بیداری پیدا ہو اور خواتین اپنے حقوق کو جانے اور انہیں حاصل بھی کریں۔

اس طرح کے پروگرام گھروں میں، گاؤں دیہات اور شہروں میں ہونا چاہئے تاکہ ہمارے قوم کے نوجوان بیدار ہوں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.