ETV Bharat / state

Muharram Procession شہادت حسینؓ خواب ابراہیمؑ کی تعبیر ہے: مولانا کلب جواد نقوی - muharram juloos in the country

اسلامی سال کے پہلے مہینہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں حضرت سیدنا امام حسینؓ کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ Muharram Procession

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 10:19 AM IST

لکھنؤ: امام باڑہ غفران مآب میں محرم الحرام کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے عزاداری کی اہمیت، فضلیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ عزاداری خلاف شریعت عمل نہیں ہے بلکہ سنت الہیہ، سنت انبیاء اور سنت محمد و آل محمدؑ ہے، اس کے لئے مسلمانوں کو تاریخ اسلام کا غیر جانبداری کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے۔

مولانا کلب جواد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداری شعائر اللہ میں شامل ہے، اس لئے اس کا احترام سب پر ضروری ہے۔ مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ایک مرتبۂ عظیم ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنا چاہا لیکن ان کی جگہ پر دنبہ ذبح ہوگیا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام شہادت سے محروم رہ گئے لیکن اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اس کو ’ذبح عظیم ‘ سے تعبیر کیا۔ آج تک مسلمان اس قربانی کی یاد میں عید الاضحی منارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عزائے امام حسینؑ نجات کا بہترین ذریعہ ہے: مولانا کلب جواد نقوی

لیکن افسوس صد افسوس رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نواسے حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کی یاد منانے کو خلاف اسلام سمجھتے ہیں، جبکہ یہ شہادت خواب ابراہیم کی تعبیر ہے۔ مجلس کے آخر میں مولانا نے اہل بیت اطہار رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کی دین اسلام کی خاطر عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ان مبارک ہستوں کی حیات طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے جو ہمارے لئے نجات کا باعث بنے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.