اترپردیش:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی رجسٹرار دفتر سے جاری نوٹس اور شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اجازت سے پروفیسر بھارگو (ڈین فیکلٹی آف میڈیسن) کو اگلے حکم تک جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے وہ 15 اگست 2022 کو پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔Prof Rakesh Bhargava becomes new JNMC Principal
پروفیسر بھارگو فیکلٹی آف میڈیسن کے موجودہ ڈین اور تپ دق و امراض سینہ صدر شعبہ بھی ہیں۔ وہ حال ہی میں ہندوستان میں امراض سینہ کے معالجین کی پہلی انجمن، "نیشنل کالج آف چیست فزیشن" کے صدر مقرر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے حال ہی میں پروفیسر بھارگو کو اکنامک ٹائمر کے 'انسپائرنگ پلمونولوجسٹ آف انڈیا' ایوارڈ سے نوازا ۔ ان کے اختصاص کے موضوعات میں برونکوسکوپی، پھیپڑوں کے امراض، الرجی ویکسینیشن، برونکوجینک کارسینوما، دمہ، آنتوں کے امراض پلمونری ہائیپرٹنشن، سی او پی ڈی اور تپ دق شامل ہیں۔