اے ایم یو گیمز کمیٹی ہاکی گراؤنڈ پر منعقدہ تقریب میں انعامات تقسیم کرتے ہوۓ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور ملک کے نامور ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال (ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان، پدم شری اور ہاکی کے لیے ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے اولمپیئن) نے کہاکہ مجھے یاد ہے کہ اس طرح ایک نوجوان طالب علم کے طور پر میں نے اے ایم یو ہاکی گراؤنڈ پر تریننگ شروع کی تھی۔اس ہاکی گراؤنڈ سے میرا جذباتی تعلق ہے کیونکہ۔ یہیں سے میں ملک کی نمائندگی کرنے اور اولمپیئن بننے کی راہ پر آگے بڑھا"۔ Prizes Distribution Ceremony Held In AMU On National Sports Day
ظفر اقبال نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں میں ان مواقع سے فائدہ اٹھا نہیں جو مختلف حکومتی اقدامات کے ذریعے وزیر اعظم نریند مودی نے فراہم کیے ہیں۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اے ایم یو سے ظفر اقبال اور گووندا جیسے مزید اسپورٹس ہیرو نکلیں اور مجھے یقین ہے کہ لگن محنت اور عزم و حوصلہ سے ہمارے بہت سے طلبہ مختلف کھیلوں میں اعلی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوں گے"۔
انہوں نے طلباء کو فٹ رہنے اور صحت مند زندگی کے لئے کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ اے ایم یو میں طلبا کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کی جدید سہولیات موجود ہیں"۔
یہ بھی پڑھیں:Geo Scientist Exam 2022: اے ایم یو کے 11 طلباء نے جیو سائٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی
اے ایم یو ویمنس کالج میں بھی نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ میں ویمنس کی ٹیم نے عبداللہ گرلز اسکول کو 25-12، 25-19 سے شکست دے کر چیمپئن شپ پر قبضہ کیا۔ چیمپئن میں ویمنس کالج ٹیم کی آفریرین کو سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پر فائنل کا سب سے عمدہ کھلاڑی قرار دیا گیا۔پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج) نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔