ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس اور موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کے درمیان تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہے وہیں فائرنگ کے دوران ایک کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے جبکہ ایک شرپسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگیا۔
پولیس نے بدمعاش کے قبضے سے ایک پسٹل، متعدد زندہ کارتوس اور ایک لوٹی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ وہیں زخمی پولیس اہلکار اور شرپسند کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے شدید زخمی شرپسند کو ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا ہے۔
بتادوں کہ معاملہ شہر کے کوتوالی بوڈھانہ گاؤں کا ہے، جہاں پولیس چیکنگ آپریشن کر رہی تھی، اسی دوران پولیس نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن پولیس کو دیکھ بدمعاش پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگل کی طرف بھاگ نکلے۔'
مزید بڑھیں: مظفر نگر میں کورونا کے 53 نئے کیسز کی تشخیص
اس دوران پولیس نے اپنا دفاع کرتے ہوئے شرپسندوں پر فائرنگ کردی، جس میں ایک بدمعاش فائرنگ میں چلائی گولی سے زخمی ہوگیا لیکن اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اس معاملے کو لے کر سی او گرجا شنکر ترپاٹھی نے بتایا کہ 'زخمی بدمعاش پر یوپی، دہلی این سی آر میں لوٹ، قتل جیسے دو درجن سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ اس پر باغپت میں 2 لاکھ روپے کا انعام بھی رہ چکا ہے۔ یہاں اس بدمعاش پر 25 ہزار کا انعام بھی تھا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'دوسرا بدمعاش موقع کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں کامياب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔'
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔