انہوں نے متاثرہ کے خاندان والوں سے ملاقات کر کے بات چیت کی حالانکہ اس دوران وہ پولیس انتظامیہ کی بن نظمی سے ناراض نظر آئیں۔
دراصل کانگیرس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا متاثرہ کے افراد خانہ سے تنہائی میں ملنا چاہ رہی تھیں تاہم انتظامیہ نے عوامی طور پر ملاقات کا نطم کیا۔
اس کے بعد پرینکا متاثرہ کی بھابھی کا ہاتھ پکڑ کر تنہائی میں گئییں اور بند کمرے میں دیر تک بات چیت کی۔
اناؤ پہنچ کر پرینکا گاندھی نے متاثرہ خاندان سے تقریباً 20 منٹ تک بات چیت کی۔ اس دوران متاثرہ خاندان مسلسل پرینکا سے صرف انصاف کی بات کرتا رہا اور ملزمین کے لیے پھانسی یا حیدرآباد جیسے انکاؤنٹر کی بات کی۔
متاثرہ کے خاندان والوں کو عدالت کے طویل مدتی نظام پر یقین نہیں ہے تاہم پرینکا نے انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اپنے مقامی رہنماؤں سے مذکورہ خاندان کے رابطے میں رہ کر ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔