ETV Bharat / state

بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام میں تباہی مچا دی

اس قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ کورونا بحران کی وجہ سے عوام متعدد مسائل کا سامنا کررہی ہے۔ غریبوں، کسان اور مڈل کلاس کو راحت دینے کی پہل ہونی چاہئے۔

بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام میں تباہی مچا دی
بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام میں تباہی مچا دی
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:24 PM IST

ضروری اشیا کی بڑتی ہوئی قیمتوں پر اترپردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما پریانکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں جبکہ لوگوں کے روز مرہ مسائل پر خاموش تماشیائی بنے ہوئے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش میں تہوار کے سیزن کے دوران بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام لوگوں میں تباہی مچا دی ہے جس کے سبب عوام میں اضطرابی صورت بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کی سطح پر ہیں۔ کام اور کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہو چکے ہیں۔"

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی حکومت جھوٹے پروپیگنڈے میں کروڑوں روپے خرچ کرتی ہےاور لوگوں کی درپیش مشکلات پر خاموش ہے۔

اس قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ کورونا بحران کی وجہ سے عوام متعدد مسائل کا سامنا کررہے غریبوں، کسان اور مڈل کلاس کو راحت دینے کی پہل ہونی چاہئے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔ ہر طبقے کے اوپر بھیانک معاشی مار پڑی ہے۔ کسان،غریب،اور مزدور طبقوں کا حال بہت برا ہے۔مالی بحران نے مڈل کلاس اور عام نوکری پیشہ لوگوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کاروباری اور تاجر سماج کے اوپر اپنا وجود بچانے کا چیلنج کھڑا ہے۔ اس طبقوں کی مدد کرنا لازمی ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.