ETV Bharat / state

پرینکا نے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا - priyanka gandhi on kanpur issue

کانگریس کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی نےکانپور واقعے میں اترپردیش کے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا ہے۔

کانگریس کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی نےکانپور واقعے میں اترپردیش کے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا ہے

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:51 PM IST

محترمہ پرینکا گاندھی نے منگل کےروز ایک ٹوئٹ میں کہاکہ کانپور واقعے میں کئی خطوط غائب ہونے کی خبریں ہیں جو کہ سنگین معاملہ ہے۔

انھوں نے کہاکہ 'کانپور واقعے میں شہید ہوئے پولیس افسر دیویندر مشرا کا سینیئر افسران کو مارچ میں تحریر کردہ مکتوب اس ہولناک واردات کی طرف اشارہ تھا'۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا 'آج کئی خبریں آرہی ہیں کہ وہ خط غائب ہے، یہ سارے حقائق اترپردیش کے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سنگین سوال کھڑے کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان میں پسماندہ طبقہ کے طلبا کے لیے ریزرویشن کی سہولت نافذ نہ کرنے کو اس طبقہ کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی بتایا اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس تعلق سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خط پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپیل کی کہ لوگ بڑھتے جرائم کے خلاف اپنا پیغام فیس بک لائیو، ٹوئٹر، انسٹاگرام کے ذریعہ پوسٹ کرسکتے ہیں، اگر ان کو کوئی بھی پریشانی ہے تو اس ضمن میں وہ خط لکھ کر ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنوں یا دیگر کانگریس رہنماں کو دیں، ان سبھی خطوط کو اکٹھا کرکے کانگریس پارٹی اترپردیش کے گورنر اور این ایچ آر سی کو دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.