ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی کی مایاوتی پر تنقید - سپریمو مایاوتی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کے روز بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کا نام لئے بغیر انھیں نشانہ بنایا اور انہیں ایک بار پھر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کا قتل کرنے والوں کی مدد کررہی ہیں۔

Priyanka Gandhi targeted Mayawati again
پرینکا گاندھی نے مایاوتی کو پھر سے نشانہ بنایا
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 4:39 PM IST

پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'بی جے پی کی غیر اعلانیہ ترجمانی کرنے والوں نے بی جے پی کو مدد کی وہپ جاری کی ہے۔ لیکن یہ جمہوریت اور آئین کا قتل والوں کے لئے صرف ایک وہپ ہی نہیں بلکہ کلین چٹ بھی ہے'۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے مایاوتی کے اپنے چھ سابق ممبران اسمبلی جنہوں نے گزشتہ سال راجستھان میں پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، ان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران وزیر اعلی اشوک گہلوت کی حکومت کے خلاف ووٹ دینے کے لیے وہپ جاری کرنے پر یہ ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اترپردیش کے کانگریس انچارج نے اس سے قبل مایاوتی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر انہیں نشانہ بنایا تھا اور انہیں بی جے پی کا غیر اعلانیہ ترجمان قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.