ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Vadra: پرینکا گاندھی تیز بخار میں مبتلا - مرادآباد نیوز

پرینکا گاندھی واڈرا نے آج تیز بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے مراد آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کا اپنا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

پرینکا گاندھی تیز بخار میں مبتلا
پرینکا گاندھی تیز بخار میں مبتلا
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 2:21 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی رہنما اور اتر پردیش کی انچارج- جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج تیز بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے مراد آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کا اپنا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

کانگریس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مسز واڈرا گزشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں اور اس کے باوجود انہوں نے اتوار کو اتر پردیش میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا لیکن آج انہیں تیز بخار ہے جس کی وجہ سے انہوں نے جلسہ سے خطاب کرنے کے لیے اپنا پہلے سے طے شدہ خطاب منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ''تیز وائرل بخار کی وجہ سے محترمہ واڈرا آج مرادآباد میں کانگریس عہدیداروں کی میٹنگ میں بھی نہیں پہنچ پائیں گی۔ وہ ہلکے بخار کے باوجود کل بلند شہر کانفرنس میں پہنچی تھیں۔

مزید پرھیں:

قابل ذکر ہے کہ مرادآباد میں ریاستی کانگریس کے عہدیداروں کا کنونشن ہے، جس سے ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو اور دیگر سینئر لیڈران خطاب کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.