ETV Bharat / state

'ہسپتال کے بجائے شمشان گھاٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا' - لکھنؤ میں کورونا

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے اتر پردیش حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں غیر انسانی فعل عروج پر ہے۔ ہسپتال کی گنجائش بڑھانے کے بجائے شمشان گھاٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت اعداد و شمار سے نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

'ہسپتال کے بجائے شمشان گھاٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا'

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 5:15 PM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔

اس دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں غیر انسانی فعل عروج پر ہے۔ ہسپتال کی گنجائش بڑھانے کے بجائے شمشان گھاٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت اعداد و شمار سے نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں کانگریس پارٹی ریاست کے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے اور کانگریس پارٹی بھی اس کے لیے تیار ہے۔

اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کانگریس کو عوام کے لیے لڑنا ہے۔ کانگریس اس کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ہم عوام کے لیے جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی ویکسینس کی منظوری پر راہل گاندھی کا حکومت طنز

اس موقع پر کانگریس کے سینیئر رہنما سلمان خورشید، کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار لالو، سابق وزیر پردیپ جین، راجیہ سبھا کے سابق رکن پرمود تیواری، قانون ساز کونسل کے ممبر دیپک سنگھ، سیف علی سیمت کانگریس کے تمام رہنما موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.