ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت پر تنقید

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سرکار میں بھاجپا پرست خبریں نہ کر کے عوامی مسائل کو اٹھانا آپ کو حکومت کا دشمن بناتا ہے ۔

پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت پر تنقید
پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 7:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں دو دلت لڑکیوں کی موت کے بعد پولیس نے دو صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں صحافیوں نے متوفی سے متعلق خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے کانگرس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا حکومت اور خاص طور سے یوگی آدتیہ ناتھ 'پی آر' (پبلک ریلیشن ایجینسی) کے بھروسے چلتے ہیں اور وہ پی آر کے وزیر اعلی ہیں۔

اجے کمار للو نے کہا کہ "وہ ملک کو دوہرے نظر سے دیکھتے ہیں، جب اتر پردیش میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں جیل بھیجا جاتا ہے، تب وہ کہتے ہیں کہ صحافیوں نے غلط کیا ہے۔

اس کے برعکس دوسری جانب جو شخص لگاتار جمہوریت اور آئینی تنظیموں کے خلاف بولتا ہے، ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونے پر وزیر اعلی جمہوریت کی دہائی دیتے ہیں۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی آپ جمہوریت کا قتل کرنے پر آمادہ ہیں، آپ دستور کی بنیادی ڈھانچہ ختم کرنے پر آمادہ ہیں۔ اتر پردیش اور ملک کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں بہت سارے صحافیوں کے خلاف لکھنے اور چلانے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی صحافیوں کا قتل بھی کیا گیا ہے۔

کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے فیس بک پر یوگی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فتح پور میں دو بہنوں کی موت کے بعد متاثرہ پریوار کے حق میں خبر دکھانے پر دو چینل کے صحافیوں کے خلاف یوپی سرکار نے مقدمہ درج کیا ہے۔ اب تک سرکار سچائی دکھانے کے لئے ایک درجن سے زیادہ صحافیوں پر مقدمہ کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.