ETV Bharat / state

دو قیدیوں کے مابین تصادم میں ایک ہلاک - Arif was jailed under the Gangster Act

گوتم بودھ نگر ڈسٹرکٹ جیل میں دو قیدیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک قیدی شدید طور پر زخمی ہو گیا، علاج کے لئے اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

دو قیدیوں کے مابین تصادم میں ایک ہلاک
دو قیدیوں کے مابین تصادم میں ایک ہلاک
author img

By

Published : May 28, 2020, 10:01 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے گوتم بودھ نگر ڈسٹرکٹ جیل میں دو قیدیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک قیدی شدید طور پر زخمی ہو گیا، علاج کے لئے اسے ہسپتال میں ڈاخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

جانکاری کے مطابق متوفی گینگسٹر ایکٹ کے معاملے میں جیل میں تھا۔ جبکہ ملزم نوجوان قتل کیس کے مقدمے میں جیل میں بند ہے۔ فی الحال معاملے کی ایف آئی آر گریٹر نوئیڈا کے کوتوالی میں، جیل انتظامیہ کی جانب درج کیا جارہا ہے۔ اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا کے مطابق بہار کے رہائشی علاؤالدین اور سورج پور کا رہائشی عارف جیل کے بیرک نمبر 3 میں منتقل تھے، دونوں میں دوستی تھی۔ 19 مئی کو دونوں کے مابین کسی بات کو لے کر لڑائی ہوئی جس میں عارف کے سر میں شدید چوٹ آئی۔ علاج کے لئے عارف کو گریٹر نوئیڈا کے جمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ،جہاں کے ڈاکٹرز نے اسے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔ وہاں سے اسے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال ریفر کردیا گیا۔ جہاں آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے کے بعد اسے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اس دوران آج دوپہر میں اچانک عارف کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا۔ اسے دیکھتے ہوئے جیل کے ایمبولینس سے اسے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیجا گیا۔ لیکن عارف نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.