ETV Bharat / state

PM On Siddharth Nagar Road Accident: سدھارتھ نگر سڑک حادثے میں نو ہلاک، مودی نے مالی اعانت دینے کا اعلان کیا

سدھارتھ نگر سڑک حادثے Siddharth Nagar Road Accident متعدد اموات پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثہ میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ PM Announces Financial Assistance

PM On Siddharth Nagar Road Accident: سدھارتھ نگر سڑک حادثے میں نو ہلاک، مودی نے مالی اعانت دینے کا اعلان کیا
PM On Siddharth Nagar Road Accident: سدھارتھ نگر سڑک حادثے میں نو ہلاک، مودی نے مالی اعانت دینے کا اعلان کیا
author img

By

Published : May 22, 2022, 10:13 PM IST

اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو جان گنوانے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے افراد کے ساتھ ہے۔ ایشور ان کو یہ ناقابل برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ PM Announces Financial Assistance

علاوہ ازیں وزیراعظم آفس نے حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی مالی اعانت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔PM On Siddharth Nagar Road Accident

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، دس افراد زخمی

واضح رہے کہ اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں نیشنل ہائی وے 28 پر ایک بولیرو کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔ دیگر دو افراد شدید زخمی ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ PM On Siddharth Nagar Road Accident

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.