وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو امروہہ کے کانگریس رہنماؤں نے ایک انوکھے انداز میں منایا۔ کانگریس رہنماؤں نے پکوڑے تل کر وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی
کانگریس رہنماؤں نے بے روزگاری ، نجکاری ، مہنگائی اور بڑھتے ہوئے جرائم سے ناراض ہو کر ملک کے وزیر اعظم کی سالگرہ کو یوم بیروزگاری کے نام سے منایا اور پکوڑے بھی بنائے۔
امروہہ :پکوڑے تل کر منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ اس دوران ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما خوشٹر مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ منانے کے لیے پکوڑا بنانے کی کوشش کی ہے، خوشٹر مرزا نے کہا کہ آج نوجوان پریشان ہے اور روزگار کی تلاش میں ہے لیکن اُن کو روزگار نہیں مل رہا ہے اس لیے اُنہوں نے آج پکوڑے بنا کر وزیرعظم کی سالگرہ منائی ہے۔