یہ ٹرین آئندہ 20 فروری سے باقاعدہ طور پر چلنے لگے گی۔ اس میں ٹورسٹ پیکج بھی بُک ہوں گے۔
اترپردیش اور مدھیہ پردیش کی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے انڈین ریلوے کیٹرنگ اور ٹورزم کارپوریشن نے مہا کال ایکسپریس میں مختلف سیاحتی پیکج بھی لانچ کئے ہیں۔
پیکج میں ہم سفر کلاس کے ایئر کنڈیشنڈ تھرڈ کلاس میں سفر کے ساتھ اے سی ہوٹل میں قیام، اے سی بسوں میں مقامی ٹور اور صبح ناشتہ اور رات کے کھانے کا انتظام ہے۔
مدھیہ پردیش سے اترپردیش آنے والے سیاحوں کےلئے بھی اس ٹرین میں کئی پیکج ہیں۔
ٹرین مسافروں کو کاشی وشوناتھ، اجین کے مہا کال اور اونکاریشور کے درشن کرائے گی۔