محکمہ بیسک تعلیم کے ایک فرمان کے بعد پرائمری اسکول کی خالی جگہوں پر ٹیچرز سبزی پیدا کررہے ہیں، حالانکہ یہ مرحلہ ابھی ابتدائی دور میں ہے۔
اسکول میں کاشت کی جا رہی سبزیوں کا استعمال طلباء کے لئے تیار کئے جانے والے مڈ ڈے میل میں بھی کیا جائے گا۔
اس فیصلے پر پرائمری اسکول کے اساتذہ بھی کارروائی کے ڈر سے خاموشی سے عمل پیرا ہیں۔ اسکول کے ہر ٹیچر کو مختلف قسم کی سبزیوں کی کاشت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس دفتر کے سامنے خاتون لیڈر سے مارپیٹ
اب اساتذہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر کم اور کاشتکاری پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے اس فیصلہ کی عوامی طور پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیچرز سبزی پیدا کرے گا تو پڑھائے گا کب؟
یہ فیصلہ بیسک تعلیمی مشن کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ پرائمری اسکول کی چہار دیواری میں بیگن، ٹماٹر، ہری مرچ و دیگر سبزیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے فی الحال کووڈ 19 کے خطرے کے پیش نظر بند ہیں۔
وہیں اسکول دوبارہ شروع ہونے پر ان سبزیوں کا استعمال مڈ ڈے میل کے لیے کیا جائے گا۔