ETV Bharat / state

Rakesh Tikait Criticizes PM Modi: بھارتیہ کسان یونین کی پریس کانفرنس، راکیش ٹکیت کی وزیراعظم پر تنقید - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بھارتیہ کسان یونین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ہری دوار میں یونین کا تین روزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ملک کے ہر ایک کونے سے کسان شریک ہوں گے۔ اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے وزیراعظم مودی پر شدید تنقید کی۔ Rakesh Tikait Criticizes PM Modi

Rakesh Tikait Criticizes PM Modi
Rakesh Tikait Criticizes PM Modi
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 12:50 PM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اتراکھنڈ ریاست کے ہریدوار میں 16 تاریخ سے 18 تاریخ تک تین روزہ کسان شیور کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے ہر ایک کونے سے کسان شریک ہوں گے۔ جس میں خصوصی طور پر ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں سے کسانوں کا ہجوم اس میں شرکت کرے گا۔ Press Conference of Bharatiya Kisan Union Rakesh Tikait Criticizes the Prime Minister

بھارتیہ کسان یونین کی پریس کانفرنس، راکیش ٹکیت کی وزیراعظم پر تنقید

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں کسان یونین نے پچھلے چھ مہینوں میں کیا کیا کیا ہے اور آنے والے چھ مہینوں میں کن کن کاموں کو انجام دیا جائے گا اس پر غور و فکر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی پریشانی، گنے کی بقایا رقم کی ادائیگی اور ایم ایس پی گارنٹی قوانین جیسے مسائل پر بھی کسانوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید Rakesh Tikait Criticizes PM Modi کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اٹھارہ مہینوں میں 10 لاکھ سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے اور ایک سال میں دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ حساب سمجھ میں نہیں آیا۔ آٹھ سال پہلے وزیراعظم نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہر سال ہم دو کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے۔ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ اٹھارہ مہینے میں دس لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے۔ اتر پردیش میں کسانوں کے اوپر بہت سارے مقدمے ہیں۔ راجستھان اور پنجاب میں کسانوں کے اوپر کیے گئے مقدمے واپس ہوئے ہیں۔ کسانوں کو معاوضہ بھی ملا ہے۔ اترپردیش میں ابھی تک 16 کسانوں کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔ اندولن کے وقت حکومت سے یہ طے ہوا تھا کہ جو کسانوں کے اوپر مقدمہ کیے گئے ہیں واپس کیے جائیں گے لیکن اترپردیش میں کسانوں کے اوپر کیے گئے مقدمے ابھی تک واپس نہیں ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.