ETV Bharat / state

Yakub Qureshi Property Will be Attached: سابق وزیر یعقوب قریشی کی جائیداد قرق کی جائے گی

یوپی پولیس نے گوشت کے سب سے بڑے تاجر اور بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی کی جائیداد پر نوٹس چسپاں کیا۔ جلد یعقوب قریشی کی جائیداد قرق کر دی جائے گی۔ Yakub Qureshi Property Will be Attached

author img

By

Published : May 4, 2022, 11:07 PM IST

سابق وزیر یعقوب قریشی کی جائیداد قرق کی جائے گی

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں آج محکمہ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے دو الگ الگ جگہوں پر کارروائی کرتے ہوئے صبح میں ڈرگس مافیا کے خلاف سخت نظر آئی جہاں ڈرگ مافیا تسلیم کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کی گئی وہیں شام کو پولس نے گوشت کے سب سے بڑے تاجر اور بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی کی جائیداد پر نوٹس بھی چسپاں کیا۔ جلد یعقوب قریشی کی جائیداد بھی قرق کر دی جائے گی۔ پولیس نے یعقوب قریشی کی جائیداد کے ساتھ ساتھ گوشت فیکٹری میں کام کرنے والے ان کے منیجر موہت تیاگی کی جائیداد پر بھی نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ Yakub Qureshi Property will be Foreclosed

میرٹھ کے تھانہ کھر کھودا علاقے میں حاجی یعقوب قریشی کی آل فہیم میٹیکس کے نام سے گوشت کی فیکٹری ہے، جس میں غیر قانونی طریقے سے گوشت کی پیکجنگ کا کام چلتا پایا گیا تھا جبکہ2019 سے حاجی یعقوب قریشی کی یہ فیکٹری سیل کر دی گئی تھی، تاہم اس کے بعد بھی حاجی یعقوب قریشی کی اسی فیکٹری سے 25 ٹن گوشت پولیس کے چھاپے کے دوران برآمد کیا گیا اور اس گوشت کو باہر بھجوانے کے لیے تیار کرکے اس کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ محکمہ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے مل کر یعقوب پر شکنجہ کسا اور گوشت کو ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا جہاں اس کے نمونے فیل پائے گئے۔ پولیس کی جانب سے یعقوب قریش کی فیکٹری میں غیر قانونی کٹائی کے کاغذات مانگے گئے تو یعقوب قریشی کچھ بھی نہ دکھا سکے جس کے بعد پولیس نے حاجی یعقوب قریشی اور اس کے دونوں بیٹوں عمران یعقوب قریشی اور فیروز یعقوب قریشی اور ان کی اہلیہ سنجیدہ کو ملزم قرار دے دیا۔ تمام افراد کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہے۔

یعقوب قریشی کے اہل خانہ کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے لیکن اس کے باوجود یعقوب قریشی پولیس کی گرفت سے دور ہے بلکہ پولیس کے لیے چیلنج بھی پیش کر رہا یعقوب قریشی کا چھوٹا بیٹا فیروز گزشتہ روز فیس بک آئی ڈی پر لائیو آ رہا تھا، وہ عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا، پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ فیروز کہاں سے فیس بک پر لائیو آیا تھا، اس کی لوکیشن بھی تلاش کی جا رہی ہے، فی الحال پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی ملزم ہو اسے بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.