لکھنؤ: ماہ ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر لکھنؤ شہر میں جلوس محمدی کی تیاریوں میں کئی تنظیم و انجمن سرگرم ہیں۔ آل انڈیا محمدی مشن کے سرپرست و قاضی شہر مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے بتایا کہ جلوس محمدی کے سلسلے میں مسلسل میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ حالانکہ قبل میں ہوئے میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ بارہ ربیع الاول کو پورے جوش و خروش کے ساتھ جلوس نکالا جائے گا اور اس بار جلوس کا تھیم ملک میں امن و امان، بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے۔ Preparation full swing for Milad-un Nabi in lucknow
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا کہ تمام تر لوگوں کو جلوس کی تیاریوں کے لیے بتا دیا گیا ہے، لکھنؤ کے متعدد علاقوں کے انجمنوں کے ساتھ بھی میٹنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ مینا شاہ کے مزار پر سبھی انجمنیں ہر برس جمع ہوتی ہیں۔ اور نعتیہ کلام پیش کرتے ہیں۔ پروگرام کا سلسلہ پہلے سے بھی جاری رہتا ہے۔ لیکن شہر کے سبھی جلوس شاہ مینا شاہ کے در گاہ پر یکجا ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ سے بھی جلوس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ اس برس پورے جوش و خروش کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش مبارک کو منایا جائے گا۔ مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے بتایا کہ فرنگی محل سے جلوس محمدی کا نکلنا قدیم روایت ہے، آزادی سے قبل فرنگی محل سے جلوس محمدی پورے جوش و خروش کے ساتھ نکالا جاتا تھا۔ 1936 میں آخری جلوس نکلا تھا جس کی قیادت مولانا عتیق فرنگی محلی کر رہے تھے۔ 1936 کے بعد جلوس پر پابندی لگا دی گئی۔ پھر 1998 میں دوبارہ جلوس کا نکلنا شروع ہوا۔ 1906 سے شیعہ اور سنی کے مابین رسہ کشی شروع ہوی اور شہر میں کئی فسادات ہوئے، لیکن جلوس محمدی کے حوالے سے آج تک کوئی شکایت درج نہیں ہے۔ Preparation full swing for Milad-un Nabi in lucknow
وہیں آل انڈیا محمد مشن کے سرپرست سید بابر اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس محمدی کے حوالے سے شہر کے متعدد علاقوں میں میٹنگ منعقد کی گئی ہے اور آئندہ دنوں بھی اس حوالے سے میٹنگ منعقد کی جائے گی تاکہ پورے جوش و خروش کے ساتھ رواں برس پیدائش نبی منایا جاسکے۔ ضلع انتظامیہ بھی جلوس کے حوالے سے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔