تھانہ صدر بازار علاقہ حقیقت نگر میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ایک 7 ماہ کی حاملہ خاتون نے اسٹاف پر بد سلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے مہینے سے ہی علاج کروارہی ہے، لیکن شروعات سے ہی اسٹاف کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ڈاکٹر سے شکایت کرنے کے باوجود بھی اسٹاف پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اسٹاف کی جانب سے آج حاملہ خاتون کو دھکہ دے کر ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ میرا قصور اتنا ہی تھا کہ میں صبح سے آئی ہوئی تھی اور اپنے نمبر آنے کی معلومات لینا چاہتی تھی، متاثرہ خاتون نے تھانہ صدر بازار میں تحریر دے کر ہسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، اتنا ہی نہیں پاس کے رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے پاس گاڑی پارکنگ کی بھی جگہ نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔