ETV Bharat / state

Pre TIB Admission Seats پری طب کی سیٹیوں میں تخفیف

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 11:48 AM IST

مدارس کے طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلے کے لئے ایک سال کے پری طب کورس کرنا لازمی ہوتا ہے جس کی سیٹیں اب دس سے گھٹا کر چھ کردی گئی ہیں جس کے سبب طلباء تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پری طب کی سیٹیں دس سے کھٹا کر چھ کردی گئی

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اجمل خاں طبیہ کالج میں خاص کر مدارس کے طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لئے ایک سال کا پری طب کا کورس کرنا لازمی ہوتا ہے جس میں داخلے کی سیٹیں دس تھی جس کو گھٹا کر اب چھ کر دی گئی ہیں جس کو لے کر پری طب میں داخلے کے خواہشمند طلباء فکرمند دکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اے ایم یو کنٹرولر امتحانات کا نوٹس وائرل ہو رہا ہے جس میں اجمل خاں طبیہ کالج میں پری طب کی سیٹیں تعلیمی سال 2023-24 سے دس سے گھٹا کر چھ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

پری طب ایک سالہ کورس: داخلہ ٹیسٹ کے بعد مدارس کے طلباء کو پری طب میں داخلہ ملتا ہے جس میں طلباء کو سائنس کی تعلیم دی جاتی ہے۔ پری طب کورس مکمل کرنے کے بعد بنا داخلے ٹیسٹ کے طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلہ مل جاتا ہے۔ پری طب میں داخلے کی سیٹوں کو دس سے گھٹا کر اب چھ کردی ہیں۔

بی یو ایم ایس: داخلہ ٹیسٹ کے بعد سائنس اسٹریم (پی سی بی) کے طلباء کو چار سالہ بی یو ایم ایس میں داخلہ ملتا ہے۔ پہلے صرف اردو میڈیم کے ہی طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کی اجازت تھی لیکن گزشتہ دو برسوں سے اردو کے ساتھ دیگر اسٹریم کے بھی طلباء بی یو ایم ایس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اجمل خاں طبیہ کالج میں بی یو ایم ایس میں داخلے کے لئے پچاس سیٹیں ہیں۔

اے ایم یو طلباء رہنما عبدالوحید نے کنٹرول کے وائرل نوٹس سے متعلق بتایا کہ پری طب میں سیٹیں بڑھانے کے بچائے گھٹا دی ہیں جس سے داخلے کے خواہشمند طلباء فکر مند ہیں۔ اس کے خلاف ہم پہلے یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کرکے سیٹیں گھٹانے کی وجہ معلوم کریں گے اگر اس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی کوتاہی کی تو اس کے خلاف ہم ایک تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Chinese Language Students چینی زبان کے 13 طلبا کو نوکری کی پیشکش

اطلاع کے مطابق دو سال قبل ہندوستانی نظام طب کا قومی کمیشن (NCISM) نے ہمدرد یونیورسٹی اور اے ایم یو میں پری طب کی سیٹیں بی یو ایم ایس کے مطابق دس فیصد کا ہی آرڈر جاری کیا تھا جس کو اے ایم یو نے تعلیمی سال 2023-24 سے سیٹیں گھٹانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.