لکھنو: بھارت اور اسٹریلیا کے درمیان احمد اباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کا فائنل کھیلا جا رہا ہے ایسے میں ملک بھر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے مابین جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے لکھنو کے اصفی امام باڑے کے زینے پہ مسلم خواتین نے بیٹھ کر کے بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لیے دعائیں کی ہیں اس موقع پر سماجی کارکن سید عظمی پروین عرف جھانسی کی رانی نے درجنوں برقہ پوش خواتین کے ساتھ بھارتی ٹیم کے فتح کے حق میں دعائیں کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سبھی یہی امید کرتے ہیں کہ انڈین کرکٹ ٹیم فائنل ورلڈ کپ فائنل میں اسٹریلیا کے خالف فتح حاصل کرے ہم سب کی یہی تمنا ہے اور ارزوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا مظاہرہ شاندار رہا ہے اب تک کہ سبھی مقابلوں میں شاندار جیت حاصل کی ہے اور یہی امید ہے کہ اج کے فائنل میں بھی جیت کا مظاہرہ کرے گی ہم اللہ سے یہی دعائیں کرتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو فتح حاصل ہو۔
وہیں مظفر نگر میں بھی ٹیم انڈیا کی جیت کےلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ مظفر نگر کے ابقاری روڈ موٹر مکینک مارکیٹ کے درجنوں سے زائد نوجوان بزرگ لوگوں نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جیت کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں کوہلی کا جتنا رن، بریانی پر اتنا فیصد چھوٹ، اس ہوٹل نے پھر آفر دیا
مراد آباد محلہ مغل پورہ میں خنکے ایکتا مشن ایکتا مشن کے ذریعے ٹیم انڈیا کی جیت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس دوران کرکٹ کے شائقین کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور محمد شامی کی تصاویر لیتے ہوئے اور پوری ہندوستانی ٹیم کی جیت کے لیے دعا کرتے نظر آئے۔ خنکیوں ایکتا مشن مرادآباد کی تمام درگاہوں کے سجادہ نشین نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کی جیت کے لیے دعا کی۔