ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا - بریلی حج سیوا سوسائٹی

بریلی کی تاریخی نو محلہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں واقع درگاہ حضرت ناصر میاں پر کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی۔

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا
کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 8:14 AM IST

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے بانی پمّی خان وارثی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ کہیں بھی آنے جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ پوری دنیا سے پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پہلی مرتبہ ایک وبا کی وجہ سے مکہ اور مدینہ شہر میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔ طواف کعبہ شریف اور مدینہ شریف کا دیدار کرنے میں عازمین قاصر ہیں۔ اس دوران درگاہ ناصر میاں میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین نے کورونا وائرس کے جلد خاتمہ کی دعا کی۔ پوری دنیا میں جو لوگ اس میں مبتلا ہیں یا متاثر ہیں، انہیں اس وبا سے جلدی راحت ملے ان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے عہدے داران نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے معاشرتی فاصلہ سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اس مہلک بیماری کو معاشرتی فاصلے سے قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے وزیراعظم کی اپیل پر عمل کرنا چاہیے۔ اس کا فائدہ پورے ملک کے عام لوگوں کو ہے۔ صرف معاشرتی فاصلے پر رہنے والے ہی کرونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.