ETV Bharat / state

پریاگ راج: 16 دنوں میں 21 کورونا متاثرین ہلاک - پریاگ راج کورونا اپڈیٹ

اعداد و شمار کے مطابق 30 جون تک ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 286 تھی اور مہلوکین کی تعداد صرف آٹھ تھی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 5:28 PM IST

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں گزشتہ 16 دنوں میں کورونا سے 21 افراد کی موت ہوئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مہینے تک کورونا انفیکشن سے جہاں اموات کا نمبر دہائی ہندسے میں نہیں تھا تو وہیں اس مہینے میں اب تک 21 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31 مئی تک صرف 87 کورونا متاثرین کی شناخت ہوئی تھی اور صرف تین افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 30 جون تک ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 286 تھی اور مہلوکین کی تعداد صرف آٹھ تھی۔ لیکن جولائی میں جہاں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تو وہیں اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی تا 16 جولائی کے درمیان ضلع میں 21 کورونا متاثرین جاں بحق ہوئے ہیں۔ اور ان 16 دنوں میں متاثرین کی تعداد 466 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ضلع میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 752 ہے جبکہ مجموعی طور سے ہلاک ہونے والے افرد کا ہندسہ 29 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 70 فیصدی مریض جب ان کی حالت کافی خراب ہوجاتی ہے اس کے بعد ہی جانچ کے لئے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.