اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے انتو علاقے میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں دو افراد کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے بتایا کہ 'انتو علاقے کے ایک گاؤں کی بچی کے ساتھ دو افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ اس معاملے میں متاثرہ کے اہل خانہ کی تحریر پر گاؤں کے ہی ونود سروج اور رویندر ورما کے خلاف ایس سی ایس ٹی اور پاسکو ایکٹ کے تحت اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
شوہرنے بیوی کا گلا دبا کرقتل کیا
دہلی : ببر خالصہ کے دو ارکان گرفتار
سشانت سنگھ کی فورسنک رپورٹ تیار
متاثرہ کے اہل خانہ نے اپنی تحریر میں کہا ہے کہ 'گذشتہ تین دسمبر کی رات متاثرہ اپنے گھر میں سو رہی تھی۔ ملزمین اس کا منہ دبا کر گھر سے دور ایک باغ میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی'
پولیس نے ملزم سروج کو گرفتار کر لیا ہے۔