ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: تالاب میں ڈوبنے سے دو لوگوں کی موت - شمیم تین بچوں

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈا کوتوالی علاقے میں پیر کو تالاب میں نہانے گئے تین بچوں سمیت چار افراد ڈوب گئے جن میں سے دو کی موت ہوگئی۔

پرتاپ گڑھ:تالاب میں 4 ڈوبے، 2کی موت
پرتاپ گڑھ:تالاب میں 4 ڈوبے، 2کی موت
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 5:29 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فریدپور گاؤں کے تالاب میں نہانے گئے ایک شخص اور تین بچے ڈوب گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے محمد قاسم(10)اور محمد شمیم(18) کو مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریبا دس بجے شمیم تین بچوں کے ساتھ تالاب میں نہا رہے تھے کہ اس درمیان پیر پھسلنے سے ایک بچہ ڈوبنے لگا جسے بچانے کی کوشش میں شمیم کے علاوہ تین بچے بھی پانی میں ڈوب گئے۔

موقع پر پہنچے مقامی افراد نے چاروں کو پانی سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے شمیم اور قاسم کو مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.