ETV Bharat / state

نوئیڈا کے پشتہ پار کالونی میں بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح: پنکھڑی پاٹھک - पंखुड़ी पाठक

شہر نوئیڈا کے پشتہ پار کالونی کے سینکڑوں خاندان کو بجلی کے مسئلے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نوئیڈا کے پشتہ پار کالونی میں بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح: پنکھڑی پاٹھک

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 8:03 PM IST

اترپردیش کانگریس سوشل میڈیا ٹیم کی نائب صدر پنکھڑی پاٹھک شہر نوئیڈا کے پشتہ کالونی اکشر دھام پہنچیں جہاں کالونی کے مکینوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ 'کالونی کے سینکڑوں خاندانوں کو بجلی کے مسئلے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اس علاقے کو بجلی مہیا کی جائے گی لیکن ریاستی حکومت کے ساڑھے 4 برس گزر جانے کے بعد بھی بجلی کا دُور دُور تک کوئی نام و نشاں نہیں ہے۔

ایسی باتیں بھی گردش کررہی ہیں کہ اس بار اسمبلی انتخابات کے لیے نوئیڈا سے پنکھڑی پاٹھک کانگریس سے امیدوار ہوسکتی ہیں۔

پنکھڑی پاٹھک نے کہا 'حال ہی میں کالونی کے مکینوں نے اس مسلئہ کو لے کر نوئیڈا کے رکن اسمبلی سے ملاقات بھی کی تھی، لیکن صرف مایوسی ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج صرف کانگریس ریاست میں لوگوں سے متعلق مسائل اٹھارہی ہے۔ یہاں تک کہ بجلی کا مسئلہ بھی۔ جس کی وجہ سے کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں لیکن کانگریس کے لوگ مقدمات سے نہیں ڈرتے آخر تک یہ جنگ لڑیں گے۔'

پنکھڑی پاٹھک نے مزید کہا کہ 'ریاست اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ یہاں کے عوامی نمائندے بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں پھر بھی وہ وعدہ پورا نہیں کرسکے۔ کیونکہ وہ غریبوں کی بھلائی کے لیے نہیں بلکہ سرمایہ داروں کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں عمران پرتاب گڑھی کا شاندار استقبال

انہوں نے کالونی کے مکینوں سے اپیل کی کہ 'وہ کانگریس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ مسئلہ ہماری ترجیحات میں ہے اور ہم بجلی فراہم کرنے کے عہد کے ساتھ جارہے ہیں۔ جس پر کالونی کے تمام مکینوں نے ایک آواز میں وعدہ کیا کہ اس بار کانگریس کا ساتھ دیں گے اور پرینکا گاندھی کا ہاتھ مضبوط کریں گے۔'

اس موقع پر کانگریس لیڈر انیل یادو، پسماندہ طبقہ کے صدر امِت یادو، ہر گووند سنگھ، ونود یادو، ریتا کماری، رام جی، ستپال یادو، وپن اور دیگر کالونی کے مکین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.