ETV Bharat / state

'قبرستان میں مُردوں کو بجلی کی کیا ضرورت؟' - power department

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے ایک قبرستان کی بجلی سپلائی کو محکمۂ بجلی نے منقطع کردیا ہے۔

قبرستان کی بجلی سپلائی
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 8:02 PM IST

غازی آباد کے پرتاپ وہار علاقے میں واقع قبرستان میں گزشتہ 10 دنوں سے بجلی نہیں ہے، جس کے سبب رات میں میت لانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

قبرستان کی بجلی سپلائی

قبرستان کے ذمہ داران نے جب محکمۂ بجلی کے افسران سے اس بات کی شکایت کی تب، افسران نے انھیں یہ جواب دیا کہ' قبرستان میں مُردوں کو بجلی کی کیا ضرورت ہے، وہ تو رات میں بھی اندھیرے میں سوتے ہیں'۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' رات میں جب قبرستان میں میت لائی جاتی ہے تب اندھیرا ہونے کے سبب لوگوں کو کافی دشواری ہوتی ہے۔

حالانکہ محکمۂ بجلی کے افسران نے اس طرح کی کوئی بات کہے جانے سے انکار کردیا۔

افسران کا کہنا ہے کہ' قبرستان میں نصب بجلی ٹرانسفارمر سے آس پاس رہنے والے لوگ بجلی چوری کررہے تھے، اسی وجہ سے بجلی سپلائی منقطع کی گئی ہے'۔

Intro:Body:

article

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.