ETV Bharat / state

Population Control Law Issue: آبادی پر کنٹرول قانون پر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کا بیان - Dr Shafiqur Rahman Barq

بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی جانب سے آبادی پر کنٹرول کے تعلق سے قانون بنانے کی باتیں کی جاتی رہی ہیں۔ عالمی یوم آبادی کے موقع پر سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جس طرح سے آبادی پر کنٹرول کے تعلق سے بیان بازی ہورہی ہے یہ سب 2024 لوک سبھا انتخابات کی تیاری ہے۔ Population Control Issue

سنبھل آبادی پر کنٹرول، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کا بیان

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 1:06 PM IST

اترپردیش: ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے عالمی یوم آبادی Population Control Issue پر بولتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک آبادی کی بات ہے تو اس کا تعلق انسان سے نہیں قدرت سے ہے یعنی انسان کی پیدائش اللہ کی مرضی سے ہوتی ہے۔ پروردگار جب کسی بچے کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس کے ساتھ میں رزق کا بھی انتظام کر دیتا ہے۔ Population Control Controversial Statement by Dr Shafiqur Rahman Barq

سنبھل آبادی پر کنٹرول، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کا بیان

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ مسلمانوں کو ہمیشہ آبادی کے نام پر ٹارگیٹ کرتے ہیں جب کہ مسلمانوں کی آبادی ہمارے ملک میں بہت کم ہے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے مزید کہا کہ حکومت آبادی کنٹرول قانون لانا چاہتی ہے بلکہ قانون نہ لاکر حکومت کو بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنا چاہیے اور تعلیم پر زور دے کر سبھی کے لیے حکومت کو روزگار مہیا کرانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب لوگوں میں تعلیم کے لیے شعور ہوگا تو لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے اور آبادی خود بخود کم ہو جائے گی۔ تعلیم کے لیے لوگوں کو بیدار کیا جائے ملک میں آبادی کا بڑھنا کسی ایک مذہب کی پریشانی نہیں ہے۔ یہ سب کی پریشانی ہے۔ جب سب لوگوں کے پاس تعلیم ہوگی تو کسی قانون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ جس طرح سے آبادی پر بیان بازی کر رہے ہیں یہ سب سال 2024 کے انتخابات کی تیاری ہے۔ حکومت کام تو کرتی نہیں ہے بلکہ بیان بازی سے ملک کی خستہ حالی کو ایک طرف کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.