ETV Bharat / state

بارہ بنکی: آن لائن تعلیم سے غریب طلبہ تعلیم سے محروم - اترپردیش نیوز

لاک ڈاؤن میں طلبہ کی پڑھائی جاری رکھنے کے لئے آن لائن تعلیم کا نظام تیار کیا گیا ہے۔ لیکن آن لائن تعلیم سے جن بچوں کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے، ایسے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

غریب طلبہ تعلیم سے محروم
غریب طلبہ تعلیم سے محروم
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 3:51 PM IST

آن لائن تعلیم سے جن والدین کے پاس اسمارٹ فون ہیں ان کے لئے مختلف ایپس اور واٹس ایپ کے ذریعہ تدریسی مواد مہیا کرایا جا رہا اور جن والدین کی حیثیت نہیں ہے، ان کے لئے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر پروگرام شائع کئے جا رہے ہیں، لیکن حیران کن بات یہ ہے آن لائن کلاسز غریب طلبہ کے لئے دور کی کوڑی ہی ثابط ہو رہے ہیں، جبکہ محکمہ بیسک تعلیم کا دعویٰ ہے کہ اس کے نتیجے مثبت ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ورچوئل کلاسیز کے نظام کا معائنہ کرنے کے لئے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شہر کے اوبری اور جنہولی گاؤں کا رخ کیا۔ یہاں زیادہ تر غربت کی زندگی گزار رہے افراد نے بتایا کہ وہ اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے ورچوئل کلاسیز سے محروم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن والدین کے پاس اسمارٹ فون ہیں ان کے بچے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں، وہیں محکمہ بیسک تعلیم کا دعویٰ ہے کہ ورچوئل کلاسیز کے نتائج مثبت ہیں۔

ان کے اعداد و شمار کے مطابق 63 فیصدی طلبہ ورچوئل کلاسیز کے ذریعہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لیکن باقی طلبہ اس سے محروم ہیں۔

ورچوئل کلاسیز میں جو اعدادوشمار محکمے کی جانب سے دیے گئے ہیں اس سے بھی یہ واضح ہے کہ تعلیم جیسے اہم مسئلے میں مالی حالت درمیان میں آ ہی جاتی ہے، پھر چاہیں وہ گورنمنٹ اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کیوں نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.