ETV Bharat / state

غریب مزدوروں کی گھر واپسی کب؟

author img

By

Published : May 5, 2020, 3:02 PM IST

ملک میں اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو جہاں تھے وہ وہیں ٹھہر گئے۔ اس میں سب سے زیادہ پریشانی غریب لوگوں کو ہوئی جو روز کماتے کھاتے تھے اسی سے ہی اپنا پیٹ بھرتے تھے۔

غریب مزدوروں کی گھر واپسی کب؟
غریب مزدوروں کی گھر واپسی کب؟

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ابھی بھی سینکڑوں کی تعداد میں مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر چارباغ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشن کے پاس۔

دیکھیں ویڈیو

درگا پوری میٹرو کو اپنا آشیانہ بنا کر آٹھ سے دس لوگ 24 گھنٹے وہیں رہتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران گورکھپور کے ایک سادھو نے بتایا کہ پہلے 'جنتا کرفیو' کا اعلان ہوا تھا، ہم لوگ رات کو ہی اپنے شہروں کے لیے نکل پڑیں لیکن پولیس نے یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا کہ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ ایک ماہ سے زائد وقت سے یہاں رات دن رہتے ہیں۔ کچھ لوگ آتے ہیں اور کھانے پینے کی چیزیں دے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ لوگ پہلے چار باغ ریلوے اسٹیشن میں موجود درگاہ کے پاس رہتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد وہاں سے پولیس نے بھگا دیا۔

دوسرے مسافر نے بتایا کہ میں کوئی بھی چھوٹا موٹا کام کر لیتا ہوں۔ شادی کے موقع پر صاف صفائی، لائٹ اٹھانا، یا جو بھی کام دے دیا جائے سبھی کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن پاخانہ پیشاب اور نہانے دھونے کے لئے دو کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔چونکہ ان لوگوں کے پاس کسی طرح کا کام نہیں ہے لہذا یہ لوگ ریڈیو پر خبریں سنتے ہیں اور نئے پرانے نغمے سن کر اپنا ٹائم پاس کرتے ہیں۔

اتر پردیش حکومت دوسرے ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو ٹرین سے گھر واپسی کروا رہی ہے، لیکن جو لوگ یو پی میں ہی دوسرے اضلاع میں لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے ہوئے ہیں ان کی گھر واپسی کب ہوگی؟

ابھی بھی بڑی تعداد میں غریب عوام پیدل ہی اپنے گھروں کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ ایسے مشکل گھڑی میں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.