پولنگ اہلکار کو استھما کی شکایت تھی اور وہ ریلوے جنرل منیجر دفتر کے وجیلنس ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔
پپرائچ تھانہ کے بالا کانٹا کے بوتھ نمبر 381 پر راجا رام کو مامور کیا گیا تھا۔ ڈیوٹی کے دوران اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
افسروں کا کہنا ہے کہ'ہم لوگوں کو پتہ چلا کہ راجا رام کی موت ہو گئی۔ ہم نے جائے واقعہ پر پہنچ کر ڈاکٹروں کو طلب کیا اور جانچ کرائی لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ان کی موت کی خبر گھر والوں کو دے دی گئی ہے۔'