ETV Bharat / state

بریلی: سیل علاقے میں ڈرون کیمرے سے نگرانی - اتر پردیش نیوز

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع سبھاش نگر کے ایک علاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس سیل علاقے میں پولیس نے گھر سے باہر نکلنے والے مقامی باشندوں پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہاں دن میں اینٹی کورونا وائرس کے نوڈل آفیسر اور ایس پی جرائم رمیش کمار بھارتیہ کے ہدایات پر سی او سیما یادو اور تھانہ سبھاش نگر پولیس نے ڈرون کیمرہ سے جائزہ لیا۔

ڈرون کیمرے سے نظر
ڈرون کیمرے سے نظر
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 12:28 PM IST

بریلی کی سبھاش نگر کی گلی نمبر ایک میں ایک کنبہ کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد پولیس انتظامیہ نے ڈیڑھ کلومیٹر کے ایریا کو سیل کردیا ہے۔ چھ بیریئر لگاکر وہاں نو انٹری کر دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لوگوں کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تین میڈیکل اسٹور اور چھ گروسری اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ سب دکانداروں کو ہوم ڈلیوری کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

پولیس نے انفیکشن پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سبھاش نگر کے ایک حصّہ کے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے ایریا کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔

ڈرون کیمرے سے نظر
ڈرون کیمرے سے نظر

پولس نے اس ایریا میں ڈرون کیمرا اُڑاکر سیلنگ کا جائزہ لیا ہے۔ اس میں بریلی میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم اس ایریا میں سینیٹائز کرتی ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ گلیوں میں اعلیٰ پیمانے پر فاگنگ کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ پولس ٹیم مستعدی سے گشت کررہی ہے۔ بے ترتیب گلیاں اور تنگ سڑکیں ہونے کی وجہ سے ذرا مشکلات پیش آ رہی ہیں، لہزا یہاں پولس دن رات پیدل گشت کر رہی ہے۔

فائر برگیڈ کی چھوٹی گاڑیاں سیل ایریا میں داخل ہو پا رہی ہیں۔ پورے علاقے میں مقامی باشندوں سے کہیں زیادہ پولس نظر آ رہی ہے۔ اس وقت پولس اور ضلع انتظامیہ کی خاص توجہ سُبھاش نگر علاقے پر ہی مرکوز ہے۔

ڈرون کیمرے کے ذریعے سیلنگ ایریا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کھانا، دوا اور رسد کا مہیا کرانے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ایک موبائل کال پر ہوم ڈلیوری کرائی جا رہی ہے۔

لیکن پولس لاک ڈاؤںن اور سیلنگ کی قواعد پر عمل کرانے پر خاص زور دیتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کر رہی ہے۔

غورطلب ہے کہ اس علاقے میں نوئیڈا سے واپس لوٹ کر آئے ایک شخص کو جانچ کے بعد کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس کے بعد اس کے پورے کنبہ کی جانچ کی گئی تو مثبت شخص کی اہلیہ، والدین، بھائی اور بہن بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد اس شخص کے گھر والی گلی کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.