ETV Bharat / state

امن و امان بحال کرنے کے مقصد سے پولیس نے مسجد کا تعمیراتی کام رکوایا - اردو نیوز اترپردیش

اترپردیش کے ضلع کانپور کے بٹھور علاقہ میں شرپسندوں کے ذریعہ توڑی گئی مسجد میں جب دوبارہ تعمیری کام ہو رہا تھا تبھی بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے نے اپنے کچھ شرپسند ساتھیوں کے ساتھ آکر کام کو بزور قوت رکوادیا اور پولیس کو دوبارہ تعمیری کام نہ کرنے کی سخت ہدایت دی، جس پر پولیس اور بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیچ سخت کلمات میں بحث ہوئی جس پر ایم اے نے مسجد کے باقی حصے کو بھی توڑ دینے کی دھمکی دی۔ امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے فی الحال تعمیری کام کو روک دیا گیا ہے۔

police stop construction of the mosque to restore law and order in kanpur
کانپور شہر قاضی
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:37 PM IST

کانپور کے بٹھور علاقہ میں گزشتہ 19 جنوری کو کچھ شرپسند عناصر نے ایک بند بڑی خستہ حال مسجد کی ایک مینار اور کچھ دیوار کے حصہ کو گرا دیا تھا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے مستعدی دکھاتے ہوئے حالات کو قابو میں کر لیا تھا اور گرائے گئے حصے کو دوبارہ تعمیر کرانے کی اجازت دی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس کی موجودگی میں جب تعمیر کا کام چل رہا تھا تبھی ہی بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے ابھیجیت سنگھ سانگہ نے آ کر تعمیر اور مرمت کے کام کو جبریہ رکوادیا، جس پر پولیس اور ایم ایل اے کے پیچ سخت بحث ہوئی۔ پولیس نے حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فی الحال امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے کام کو روک دیا۔

بی جے پی کے ایم ایل اے نے یہ بھی دھمکی دے ڈالی کہ مسجد کا جو حصہ باقی ہے، وہ بھی گر جائے گا۔

حالانکہ مسلم رہنما اور کانپور شہر قاضی اس موضوع پر برابر ضلع انتظامیہ سے بات کر رہے ہیں اور وہ اس مسئلہ کو سیاسی مدا نہیں بنا دینا چاہتے ہیں، اسی لیے مصلحت کے ساتھ حکمت عملی سے اقدام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یوم جمہوریہ پر کسان ریلی میں آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ بھی شامل ہوگا

بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے نے جس طرح سے اس میں مداخلت کر کے سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم رہنما ضلع انتظامیہ کو شامل کرتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہ کر مسئلہ کا حل نکالنے کا اقدام کر رہے ہیں۔ یہ مسجد گنگا ندی کے جس کنارے پر ہے وہاں پرمسلمانوں کی آبادی نہیں ہے، مسجد سے کچھ دور پر چند مسلمان ہی رہتے ہیں جو وہاں موجود دوسری مسجد میں نماز پڑھتے ہیں اور یہ مسجد خستہ حال زرزر حالت میں تھی، جس میں نماز نہیں ہو رہی تھی۔ مسلم رہنما شہرکے امن و امان کو خطرہ نہ ہو اس لیے حکمت عملی سے قانون کے دائرے میں تدبیریں کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.