سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ چھتاری تھانہ کے انچارج کے خلاف ماتحتوں پر کنٹرول نہ ہونے، عوام میں شبیہ خراب ہونے، بدعنوانی میں ملوث ہونے کی شکایت مل رہی تھی۔
جانچ کرانے پر پہلی نظر میں یہ الزام صحیح پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انچارج انسپکٹر کی ایمانداری مشتبہ ہونے کی بنیاد پر ان کو معطل کیا گیا ہے۔
ان کے مقام پر کرائم برانچ کے انسپکٹر یوگیندر کمار کو چھتاری تھانہ کا انچارج انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈیوائی اور سکندرآباد کے انچارج انسپکٹر بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔