ETV Bharat / state

بنارس: مختار انصاری کے قریبی کی جائیداد قرق - گروچرن سنگھ مختار کے غیر قانونی مچھلی کے کاروبار میں شامل

بنارس پولیس نے جمعرات کی شام کو گرو چرن سنگھ کی بارہ لاکھ ساٹھ ہزار کی جائیداد ضبط کرلی ہے، گروچرن سنگھ مختار کے غیر قانونی مچھلی کے کاروبار میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

مختار انصاری
مختار انصاری
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 7:44 AM IST

ریاست اترپردیش میں مختار انصاری اور ان کے ساتھیوں پر مسلسل دو دنوں سے چھاپے مارے جارہے ہیں، اس کے ساتھ ہی ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

فی الحال تازہ ترین واقعہ ضلع بنارس کا ہے ، جہاں مختار کے قریبوں کے گھروں کی قرقی کی گئی ہے، ڈھول و نگاڑے لے کر پہنچی پولیس نے پہلے ہدایت نامہ پڑھ کر سنایا جس کے بعد ڈھول بجاتے ہوئے گھر کی قرقی کی گئی۔

مختار کے مچھلی کے کاروبار سمیت لاکھوں کی املاک ضبط کرکے پولیس اب ان کے گروہ پر شکنجہ مضبوط کررہی ہے، اس سلسلے میں منگیر میں غیر قانونی طور پر مچھلی کا کاروبار کرنے والے سلیم اور گروچرن کی لاکھوں کی جائیداد کو ضبط کرلیا ہے ، اس کے علاوہ مختار کے قریبی معراج کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مار جاری ہیں۔

مختار انصاری
مختار انصاری

اسی سلسلے میں بنارس پولیس نے جمعرات کی شام کو گرو چرن سنگھ کی بارہ لاکھ ساٹھ ہزار کی جائداد ضبط کرلی ہے، گروچرن سنگھ مختار کے غیر قانونی مچھلی کے کاروبار میں شامل تھے۔

سلیم اور گرو چرن پروانچل میں کالعدم منگیر کی مچھلی کا کاروبار کرتے تھے، جو کنٹونمنٹ کے علاقے بنگلہ نمبر 51 سے چلایا جاتا تھا، اس بنگلے سے مچھلی کے اس محدود کاروبار کو پورے پورانچل تک پہنچایا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ مختار اس تجارت سے کروڑوں روپئے کماتے تھے، جسے بنارس پولیس نے مکمل طور پر ختم کردیا ہے، سلیم اور گروچرن کی مجموعی املاک کے اب تک تقریبا 26 لاکھ 33 ہزار کے اثاثے قرق کئے جا چکے ہیں، مزید کارروائی جاری رہے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.