ضلع کے ایس پی دفتر میں آج پولیس افسران نے ملک میں جمہوری روایات کا وقار، آزادانہ اور پرامن انتخابات کو برقرار رکھنے، مذہب ، ذات ، برادری کی طرف راغب ہوئے بغیر تمام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ 24 جنوری، 1950 کو بھارت کی آئین ساز اسمبلی نے آئین ہند کی ہندی اور انگریزی کاپی پر دستخط کئے تھے جس کےبعد اسے مکمل طور پر 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا۔ اسی موقع پر آج بہرائچ کے ایس پی دفتر میں آئین پر عمل پیرا ہونے کا حلف لیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع کے تمام پولیس افسران نے اپنے متعلقہ دفاتر و تھانہ میں افسران و ملازمین کے ساتھ آئین پر عمل کرنے کا حلف لیا۔