ریاست اترپردیش سمیت ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے پولیس اہلکار چھٹی پر گئے تھے، اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیوٹی جوائن نہیں کرسکے تھے، اب ان کے لیے ایک نیا فرمان نافذ ہوا ہے۔
لاک ڈاؤن میں چھوٹ اور نقل و حمل کے ذرائع فراہم ہونے پر ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ نے پرانے حکم نامے کو ختم کرکے نئی ہدایات جاری کیں۔
لاک ڈاؤن کے ختم اور نقل و حمل ہونے کے بعد نظر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھیر کمار سنگھ نے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنےکی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھٹی پر گئے ہوئے، اور ٹرانسفر کیے گئے جو ملازمین ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈیوٹی جوائن نہیں کرسکے تھے، اب محکمہ نے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد ڈیوٹی جوائن کریں۔
سدھیر کمار نے محکمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب چونکہ نقل و حمل کے ذرائع دستیاب ہوچکے ہیں، اس لیے تمام ملازمین جو لاک ڈاؤن میں پھنسے تھے، اب انہیں اپنے طے شدہ کاموں کے پیش نظر ڈیوٹی جوائن کرنا ہے۔
ایسی صورتحال میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے تمام ذمہ دار افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی اہلکار کو کسی بھی ضلع یا یونٹ کے ساتھ ساتھ ان کے متعلقہ کام کے لیے بھیجا جائے۔