اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس اہلکار کی چھوٹی چھوٹی جماعتیں شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم گھوم کر عوام کو ماسک پہنوانے کا کام کر رہی ہیں۔
پولیس اہلکار کی یہ جماعتیں شہر کے تمام بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ گشت کے دوران جو افراد بغیر ماسک نظر آتا ہے اس سے پولیس اہلکار ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہیں اور انہیں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے سبب بیدار کرتے ہیں۔
وہیں ضرورت پڑنے پر پولیس ماسک نہ پہننے والوں کا نام پتا لکھ کر چالان بھی کررہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ جس طرح کورونا وائرس کا ممکنہ خطرہ دوبارہ بڑھ رہا ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے انفیکٹیڈ افراد دوسرے کو متاثر نہ کریں، اس کے لئے تمام احتیاطی قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ماسک کے لیے بھی حکومت کی جانب سے ہدایات فراہم کی گئی ہیں، جس پر پولیس عمل کر رہی ہے۔