ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پولیس نے بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 4:56 PM IST

بارہ بنکی پولیس نے ایک بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا ہے، اس گروہ کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے، جس کی نشاندہی پر چوری کی 13 بائیکس برآمد ہوئی ہیں۔

بارہ بنکی: پولیس نے بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا
بارہ بنکی: پولیس نے بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی پولیس نے آج ایک بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ یہ گروہ بارہ بنکی ضلع کے اطراف سے بائیک چوری کر کے انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کرتا تھا، یہاں تک کہ یہ گروہ چوری کی بائیک جوے میں داؤ پر بھی لگاتا تھا۔

ویڈیو
اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ 'پولیس کی ایک ٹیم فتح پور کوتوالی حلقے کے صورت گنج روڈ پر چیکنگ کررہی تھی اس دوران 3 شاطر آٹو لفٹر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کی شناخت کلدیپ یادو، رما پتی اور دیپو کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:مظفر نگر: بائیک چوری کا ملزم گرفتار

معلومات کے مطابق یہ تینوں آٹو لفٹر بارہ بنکی، سیتاپور گونڈہ اور بستی کے علاوہ دیگر اضلاع سے بائیک چوری کرتے تھے اور اسے 15-20 ہزار روپیہ میں فروخت کردیتے تھے. یہی نہیں یہ گروہ جوئے کا بھی شوقین ہے اور جوا کھیلتے وقت چوری کی بائیک کو داؤ پر لگاتا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمین کی نشاندہی پر 13 گاڑیوں کو برآمد کیا ہے، جب کہ پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.