یوم جمہوریہ اور انتخابات کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پری چوک میٹرو اسٹیشن سمیت تمام 21 میٹرو اسٹیشنز پر ڈاگ اسکواڈ اور دیگر فورسز نے میٹرو میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ Police checking at Pari Chowk metro station
اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔'
ڈی وائی ایس پی انیل کمار یادو نے بتایا کہ 'تمام میٹرو اسٹیشنز پر چیکنگ مہم چلائی گئی۔ میٹرو اسٹیشن کے اندر ڈاگ اسکواڈ اور انٹیلی جنس ٹیموں نے تفتیش کی۔ نیم فوجی دستے اور ٹیمیں ہر نقل و حرکت پر نظر رکھیں گی۔ لوگوں سے بھی آگاہی کی اپیل کی گئی ہے۔' DYSP Anil Kumar Yadav on Security
واضح رہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات اور یوم جمہوریہ کو لے کر پولیس کافی الرٹ ہے۔ Police Alert on Republic Day چپے چپے پر پولیس فورس تعینات ہے، گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ گوتم بدھ نگر میں داخل ہونے والی اور ضلع سے باہر جانے والی ہر گاڑی کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ vehicle checking in gautam budh nagar
قومی دارالحکومت دہلی کو جوڑنے والی تمام سرحدوں پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولس کمشنر آلوک سنگھ نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔ Police force deployed at Delhi border