اتر پردیش حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے جارہے مسلسل احتجاج اور آئندہ تہواروں کے پیش نظر اے سی پی نوئیڈا رجنیش کمار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حساس مقامات پر فلیگ مارچ کیا۔
اس مارچ کا مقصد عوام میں قانون کی بالادستی قائم کرنا اور لوگوں کو کورونا کے پروٹوکول سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔
وہیں اے سی پی عبد القادر نے نوئیڈا تھانہ انچارج فیز 3 اور پولیس کے ہمراہ حساس مقامات اور بازاروں میں فلیگ مارچ کیا۔
مزید پڑھیں: نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج
فلیگ مارچ کے دوران پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن امان برقرار رکھیں اور کوویڈ 19 کے پروٹوکول پر عمل کریں، ساتھ ہی کسی مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی شبہ ہونے پر پولیس کو فوری اطلاع کرے۔