ETV Bharat / state

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار - مظفر نگر میں ہوئے پولیس انکاؤنٹر

مظفر نگر میں ہوئے پولیس انکاؤنٹر میں 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 2:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ککرولی علاقے میں بدمعاشوں کے ساتھ ہوئے پولیس تصادم میں بائیک سوار 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔

زخمی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات تقریباً پونے 12 بجے ککرولی پولیس نے بیہڑ سادات نیا گاؤں روڈ پر چیکنگ کے دوران بائیک سوار بدمعاشوں کوروکنے کی کوشش کی، جس جے بعد خود کو گھرتا ہوا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے گولی چلائی جس میں 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش جعفر عباس زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھ شہزاد فرار ہوگیا، پولیس مفرور بدمعاش کو تلاش کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کے قبضے سے طمنچہ، کارتوس کے علاوہ بائیک برآمد کی گئی ہے۔ ککرولی باشندہ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضھ رہے کہ جعفر عباس کے خلاف کئی سنگین مقدمے درج ہیں، جبکہ اس کی گرفتار ی پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

666

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.