منگل کی رات خانقاہ کوتوالی انچارج اشوک سولنکی خانقاہ پولیس چوکی انچارج اصغر علی ٹیم کے ساتھ گشت کررہے تھے،اس دوران پولیس نے قاسم پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل پر بیٹھے دیکھا جب پولیس ان کی طرف گئی تو دونوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی.
پولیس نے فوری طور پر محاصرہ کیا اور دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ 315 بور کے پستول اور کارتوس برآمد کئے۔ بعدازاں پولیس کی طرف سے سخت تفتیش کرنے پر دونوں ملزمان نے بتایا کہ وہ بائک چوری کرتے ہیں۔
پولیس نے دونوں کی نشاندہی پر ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چوری شدہ گاڑیاں برآمدکیں۔
انچارج انسپکٹر کے مطابق گرفتار ملزم تلہیڑی کا منیر اور محلہ گوجرواڑہ کا اعظم جو الگ الگ جگہوں سے بائک چوری کرتے ہیں اور چوری شدہ گاڑیاں چار سے پانچ ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔دونوں پر مختلف دفعات کے مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔