اطلاع کی بنیاد پر ضلع مراد آباد اور بریلی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے سی ٹی ای ٹی کی پہلی اننگز پر چھاپہ ماری کی اور مجموعی طور پر دس افراد کوگرفتار کیا۔
واضح رہے کہ آج سی ٹی ای ٹی کا امتحان تھا ، جس کے لئے مراد آباد کو مرکز بنایا گیا تھا۔
چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے ایسے افراد کو گرفتار کیا جو پچاس پچاس ہزار روپے پر بہار سے کرایہ پر لائے گئے تھے، یہ نوجوان کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔