ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نہٹور کے گاؤں کیہڑی جٹ میں دو روز پہلے رام پال نام کے کسان کا قتل کیا گیا تھا جس کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔
قتل کے وقت پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا لیکن پولیس نے 24 گھنٹے سے پہلے ہی قتل کا کیس حل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ 'پوتے نے ہی اپنے دادا کا قتل کیا تھا۔'
ملزم وشال نے ہی اپنے دادا رام پال کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے ان کا قتل کر دیا تھا جس کی وجہ زمینی جھگڑا بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم وشال کو گرفتار کرکے قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس لوہے کا ہتھوڑا بھی برآمد کر لیا ہے جس سے ان کا قتل کیا گیا تھا۔