ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی زیدپور پولس نے لوٹ مار کی واردات کی رپورٹ ملنے کے محض دو گھنٹوں کے درمیان ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
پولس نے ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اتنے کم وقت میں واردات کا انکشاف کرنے والی پولس ٹیم کو 20ہزار روپئے کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل سترکھ تھانہ حلقہ کے مجیٹھا گاؤں کے راج کمار نے زیدپور تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ زیدپور کی جانب جاتے وقت دو موٹرسائیکل سوار کو چار افراد نے اوور ٹیک کر کے بندوق کی نوک پر ان سے موٹر سائیکل اور ضروری کاغذات لوٹ لئے۔
جس کے بعد پولس نے مستعدی دکھاتے ہوئے محض دو گھنٹے میں سترکھ تھانہ حلقے کے اکبرآباد گاؤن کے سندیپ، ارجن اور سچن کو دو عدد تمنچوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
یہ تینوں ملزمان اس سے قبل سے بھی لوٹ اور نقب زنی کی واردات میں ملوث رہ چکے ہیں۔ پولس نے ان تینوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔